پانی کے عالمی دن پر الخدمت کے پلا نٹ آپر یٹر کے لئے تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد
پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے الخدمت کے تحت شہرمیں قائم 41واٹر فلٹریشن پلانٹس کے آپریٹر ز کیلئے سالانہ تر بیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی تھے ۔
اس موقع ڈائریکٹرکلین واٹر قاضی سید صدرالدین اور دیگرذمہ داران موجود تھے ۔ منیجر کلین واٹر پروجیکٹ مصعب بن عبدالقاد نے پلانٹس کے تکنیکی مسائل اوران کے فوری حل سے متعلق تفصیلی طور پر آگہی فراہم کی تاکہ پلانٹ آپریٹر کسی مشکل صورت حال میں پریشانی کے بغیر پلانٹ میں آنے والی فنی خرابی کو دور کرسکیں ۔
تقریب میں سعد اکبر نے کسٹمر کیئر سے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے پلانٹس پر پانی کے حصول کے لیے آنے والے افراد کی رہنما ئی اوران سے حسن سلوک سے پیش آنے سے متعلق آگہی فراہم کی ۔
راشد قریشی نے کہا شہر میں الخدمت کے 41 پلانٹس کام کر رہے ہیں جبکہ رواں برس 8پلانٹس لگانے کا ارادہ رکھتی ہے ،الخدمت کے پلانٹس سے یومیہ ہزاروں افراد استفادہ کررہے ہیں ،
انہوں نے کہا کہ پلانٹس آپریٹرحسن اخلاق کا عملی نمو نہ پیش کریں اورلوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ورکشاپ سے خطاب میں قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ پلانٹس آپریٹر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اورانہیں احسن طریقے سے انجام دیں ۔
پلانٹس کا خیال رکھیں ،صحت وصفائی اور معیار کو اپنا نصب العین بنائیں ۔اس موقع پر سال بھر میں بہترین کارکردگی کے حامل پلانٹ آپریٹرز صلاح الدین عابد ،توحید احمد کو نقد جبکہ سپروائزرزمحمد ساجد ،اسامہ ابراہیم اورلئیق احمد کو ایوارڈز دیئے گئے۔
No comments:
Post a Comment